اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اظہر علی کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی، ساس کے انتقال کی وجہ سے وطن جانا پڑا، میچ سے قبل دبئی میں واپسی کا انحصار ویزے کے حصول پر ہوگا، یوں ابوظبی میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کو ایک اور ”لائف لائن“ ملنے کا امکان روشن ہے، بلال آصف بطور17ویں رکن اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اظہر علی کی جمعرات کو شروع ہونے والے دبئی ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی، انھیں ساس کے انتقال کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا، وہ پاو¿ں میں انفیکشن کی وجہ سے ابوظبی ٹیسٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے،اظہر کا خلا شعیب ملک نے پ±رکیا اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، مکمل فٹنس بحال ہونے کے بعد اظہر علی نے جمعے اور ہفتے کو ٹریننگ بھی کی۔
دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت یقینی نظر آرہی تھی، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود شان مسعود کو دوسرے میچ میں بھی موقع مل جائے گا، ٹیم منیجر انتخاب عالم نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ اظہر علی کو ساس کے انتقال پر وطن واپس جانا پڑا،ان کی بروقت واپسی کا انحصار ویزے کے حصول پر ہوگا، انھوں نے کہا کہ اظہرعلی کا متبادل بلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم پاکستان کیلیے اچھی خبر ہے کہ یاسر شاہ مکمل فٹ ہونے کے بعد دبئی میں انگلش بیٹنگ لائن کا امتحان لینے کیلیے تیار ہیں،لیگ اسپنر پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف کی وجہ سے ابوظبی میں ایکشن میں نظر نہیں آسکے تھے، دریں اثنا نوجوان اسپنر بلال آصف کو 17ویں رکن کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، پیر کو مشکوک بولنگ ایکشن کا چنئی میں بائیومکینک ٹیسٹ ہونے کے بعد انھیں دبئی بلا لیا گیا،رپورٹ 2ہفتے بعد آئے گی، قواعد کے مطابق مستقبل کا حتمی فیصلہ ہونے سے قبل انھیں بولنگ کی اجازت ہوگی۔
دبئی ٹیسٹ ؛ شان مسعود کو ایک اور ’’لائف لائن‘‘ ملنے کا امکان
20
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں