منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

صنم ماروی کا حج و عمرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے کا انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے تنقید پر لب کشائی کردی، کہا کہ بہت سے لوگ عمرہ، حج اور زیارات کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ بشری انصاری نے کہا کہ محبت انسان کو مضبوط سے زیادہ کمزور کردیتی ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت کچھ برا ہوتا ہے لیکن سب کچھ کھل کر نہیں بتاسکتے، ہماری بھی کچھ حدیں ہیں۔ سوال محبت آپ کو مضبوط بناتی ہے یا کمزور کردیتی ہے؟، پر بشری انصاری نے دلچسپ انداز میں کہا کہ میں پہلے ہی محبت سے ڈسی ہوئی ہوں، محبت ایک ایسی بیماری ہے جو مجھے بہت جلدی لگی تھی، محبت بڑی خوبصورت چیز ہے، زیادہ تر محبت آپ کو کمزور کردیتی ہے۔

صنم ماروی نے کہا کہ محبت کمزور کردیتی ہے۔صنم ماروی نے بتایا کہ میوزک کی وجہ سے مجھے سوشل میڈیا پر بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بھی عام انسانوں کی طرح ہوں، میرا بھی دل چاہتا ہے کہ عبادات کروں لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔گلوکارہ نے کہا کہ لوگ مجھے گلوکاری کی وجہ سے عبادتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پوسٹس پر نامناسب جملے کستے ہیں۔صنم ماروی نے بتایا کہ اگر وہ عمرہ، حج یا زیارات پر جاتی ہیں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اب آپ بھی عمرہ یا حج کریں گی؟، اسی طرح جب میں کربلا میں زیارت کرنے جاتی ہوں تو بھی صارفین طعنے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کربلا کی زیارت کرکے واپس آنے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دوبارہ کام پر واپس جاں تو طعنے ملتے ہیں کہ ابھی تو عمرہ کرکے آئی تھیں اب پھر یہ کام کررہی ہے۔صنم ماروی نے مزید کہا کہ گلوکاری میرا کام ہے، روزی روٹی ہے، یہ تو کرنا ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…