جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ اریج فاطمہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز کی معروف سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک نایاب اور تیزی سے پھیلنے والے کینسر میں مبتلا رہ چکی ہیں، لیکن اب صحتیاب ہو چکی ہیں۔اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی معمول کے مطابق گزر رہی تھی اور وہ طویل عمر کی امید رکھتی تھیں، مگر اچانک انہیں کوریوکارسینوما نامی بیماری کی تشخیص ہوئی، جو اکثر مولر حمل کے بعد پیدا ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ ان اور ان کے خاندان کے لیے نہایت کٹھن رہے، کیونکہ وہ خاموشی سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں۔

انہوں نے یہ خبر عام نہ کرنے کا فیصلہ اس خوف سے کیا کہ لوگ مذاق یا منفی ردعمل دے سکتے ہیں۔ اریج کے مطابق، انہیں سب سے زیادہ فکر اپنے رب کے حضور جواب دہی اور اپنے خاندان کے مستقبل کی تھی۔انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت کو نظر انداز نہ کریں اور باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کرواتے رہیں۔ صحتیابی کے بعد انہوں نے اسے اپنی “نئی زندگی” قرار دیا اور مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دینے پر اپنے گھر والوں کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے، اریج فاطمہ نے 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے شادی کی تھی اور وہ امریکی ریاست اوہائیو میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ شوبز سے کنارہ کشی کے بعد وہ ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر کے طور پر سرگرم ہیں۔واضح رہے کہ 2019 میں اپنے کامیاب ڈرامہ حسد کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ایک پل، آپ کے لیے، عشق پرست اور ہم نشین شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…