اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ دوست جارجینا کی منگنی کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد جارجینا کی دلکش اور بڑے سائز کی ہیرے کی انگوٹھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔رونالڈو کی جانب سے دی گئی اس قیمتی انگوٹھی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد مداح اور صارفین اس کی قیمت کے بارے میں اندازے لگا رہے ہیں۔ یہ پوسٹ نہ صرف تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیلی بلکہ مختلف انفلوئنسرز نے بھی اس پر تبصرے شروع کر دیے۔
ان میں سے ایک معروف انفلوئنسر جولیا شیفے نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ انگوٹھی 3 ملین ڈالر مالیت کی ہے۔ جولیا کے مطابق اس میں جڑا پتھر 35 قیراط وزن کا اوول شیپ ہیرا ہے، جو نہایت قیمتی اور نایاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنے بڑے ہیرے کو روزانہ پہننا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ یہ کافی وزنی ہے اور اس کا مستقل استعمال انگلی پر دباؤ ڈال سکتا ہے، حتیٰ کہ سرجری کی نوبت بھی آسکتی ہے۔واضح رہے کہ رونالڈو اور ہسپانوی ماڈل و انفلوئنسر جارجینا گزشتہ آٹھ برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ دونوں کے پانچ بچے ہیں، اور اب رونالڈو نے باضابطہ طور پر جارجینا کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔