منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکیہ میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں زمین بوس

datetime 11  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (نیوز ڈیسک)ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالکسر میں اتوار کی شام آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے نے چند لمحوں میں تباہی مچا دی اور متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کا مرکز قصبہ سندرگی بتایا گیا ہے، جہاں سے دل دہلا دینے والے مناظر اور خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ترکیہ کے وزیر داخلہ کے مطابق ملبے سے ایک 81 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم شدید زخموں کے باعث وہ کچھ دیر بعد چل بسیں۔اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں 16 عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں جبکہ 29 افراد زخمی ہوئے۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ جھٹکے شام 7 بج کر 53 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے اور ان کا اثر دور افتادہ شہر استنبول تک محسوس کیا گیا۔سندرگی سے موصول ہونے والی تصاویر میں تباہ شدہ عمارتیں، ملبے کے بڑے ڈھیر اور مڑی ہوئی لوہے کی سلاخیں واضح نظر آ رہی ہیں۔صدر رجب طیب اردوان نے متاثرین کے لیے ہمدردی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحالی کے تمام مراحل کی نگرانی براہِ راست کی جا رہی ہے، اور دعا کی کہ “اللہ ہمارے ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے”۔یاد رہے کہ ترکیہ زلزلوں کے انتہائی حساس خطے میں واقع ہے جہاں تین بڑی ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ملتی ہیں، جس کے باعث یہاں زلزلے آنا معمول کی بات ہے۔اس سے قبل فروری 2023 میں آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے نے ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا، جس میں صرف ترکیہ میں 50 ہزار سے زائد اور شام میں 5 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…