منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

علیزے شاہ کی نئی ویڈیو ایک مرتبہ پھر بحث اور تنقید کی وجہ بن گئی

datetime 11  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ویڈیو ایک مرتبہ پھر بحث اور تنقید کی وجہ بن گئی۔متنازع لباس اور بیانات کے لیے مشہور علیزے شاہ نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اب ایک بار پھر وہ خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔گزشتہ دنوں وہ اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ جھگڑے اور سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ واک کے دوران پیش آنے والے واقعے پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص انہیں کھانا کھلا رہا تھا اور اس کا ہاتھ واضح طور پر ویڈیو میں نظر آرہا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا دعوی ہے کہ یہ ہاتھ علیزے شاہ کے بوائے فرینڈ کا ہو سکتا ہے جن کے ساتھ پہلے بھی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔کچھ صارفین نے ویڈیو کو فضول قرار دیا جبکہ ایک صارف نے کہا یہ تو وہ معصوم دعا نہیں رہی جو ڈرامہعہدِ وفا میں تھی۔کچھ صارفین نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…