پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹیکسوں کی بھرمارسے پاکستانی ٹیلی کام سیکٹرپراثرہوگا،موڈیز

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)موڈیزانویسٹر سروس نے بھی ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بھرمار کو پاکستان میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں کے ریونیو میں کمی اور کم آمدن طبقے کیلیے مشکلات کا سبب قرار دیدیا۔موڈیزکی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش میں ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کے اثرات سے متعلق ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر عائد کردہ 19.5فیصد سیلزٹیکس اس شعبے کے ریونیو کی افزائش پر اثر انداز ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جون 2015 میں موبائل ہینڈ سیٹس پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح میں 100فیصد اضافہ کیا تھا، اگرچہ یہ ٹیکس مالیت کے لحاظ سے کم نظر آتا ہے لیکن اس کا بوجھ کم آمدن والے طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں کم آمدن طبقہ قیمت اور قوت خرید کو لے کر حساس ہے اور موبائل فون صارفین کا بڑا حصہ ایسے ہی صارفین پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں پاکستان میں کام کرنے والی پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ (موبی لنک) اور بنگلہ دیش میں کام کرنے والی بنگلہ لنک ڈیجیٹل کمیونی کیشنز لمیٹڈ کا موازنہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیاں ایک جیسی افزائش کے نمونے ظاہر کرتی ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائرلیس سروسز کا نفوذ اور اوسط صارف ریونیو ایشیا کے دیگر ابھرتے ہوئے ملکوں کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کیلیے ریونیو میں اضافے کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مقامی ماہرین پہلے ہی ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بھرمار کوشعبے میں سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…