بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل

datetime 7  اگست‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی بازار میں شاپنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ ماہرہ خان کی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو مقامی مارکیٹ سے خریداری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی یہ ویڈیو کراچی کے مقامی بازار کی ہے جہاں انہیں سادگی سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان قمیض شلوار میں ملبوس ہیں انہیں کلفٹن کی مارکیٹ میں عام خریداروں کی طرح ایک دکان سے ساڑھی خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس دوران انہیں دکاندار سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتے اور بھائو تائو کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عینی شاہدین اداکارہ کو اس طرح دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ماہرہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں عبایہ میں کراچی کے زینب مارکیٹ میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔جبکہ ماہرہ خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ میرا اور کراچی کا زندگی بھر کا تعلق ہے، مجھے زینب مارکیٹ جانا بے حد پسند تھا، مجھے میرا بچپن یاد آجاتا ہے، انہوں نے اسی دوران انکشاف کیا کہ میں کئی بارعبایا پہن کر کراچی کے مختلف مقامات پر گئی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…