منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

دلہن کی طرح تیار ہوکر آئی ہوں، سوشل میڈیا پر رشتے آ رہے ہیں، عتیقہ اوڈھو

datetime 7  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں شادی کی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں، جس سے وہ خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔چند روز قبل عتیقہ اوڈھو نے بتایا تھا کہ وہ ڈراموں پر مصنفانہ تجزیہ کرنے کے لیے اپنا پورا ہفتہ ڈرامے دیکھتے ہوئے گزار دیتی ہیں، کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ بغیر دیکھے کسی ڈرامے پر تجزیہ کریں، اسی وجہ سے وہ ہفتے کا بیشتر حصہ ڈرامے دیکھنے میں گزارتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے ان کے شوہر بھی ان سے ناراض رہنے لگے ہیں اور انہیں وقت نہ دینے کے طعنے دیتے ہیں۔خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے یہ بات مذاق میں کہی تھی۔

تاہم، حال ہی میں انہوں نے پروگرام کیا ڈراما ہے میں بتایا کہ جس دن سے انہوں نے ٹی وی پر یہ کہا ہے کہ مصروف رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر ان سے ناراض رہنے لگے ہیں، اس وقت سے لوگوں کی جانب سے انہیں بہت زیادہ ہمدردی مل رہی ہے۔اداکارہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ اس پورے ہفتے کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر بڑی ہمدردی ملی، کیونکہ ان کا شوہر سے متعلق دیا گیا تبصرہ ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر لوگ شادی کے پیغامات بھیج رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج کے پروگرام میں اتنی تیار ہوکر آئی ہیں۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ انہیں بہت مزہ آ رہا ہے، اسی لیے وہ آج کے پروگرام میں دلہن کی طرح تیار ہوکر آئی ہیں، لال رنگ کے کپڑے اور غرارہ اسی لیے پہنا ہے کہ نہ جانے کب کیا ہو جائے۔انہوں نے ساتھ ہی خواتین کو مشورہ بھی دیا کہ کبھی کبھار اپنے شوہروں کو تھوڑا چوکنا رکھنا اچھا ہوتا ہے، خواتین اپنے شوہروں کو دبا میں رکھا کریں، یہ اچھا رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…