اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بھی شیوسینا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، علیم ڈار بھارت افریقا سیریز سے باہر

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوزڈیسک) آئی سی سی نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھکمیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے جس کے بعد پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیموں کی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو روکنے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں بھی روایتی دشمنی شروع کردی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو دھمکیاں دیں تھیں جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا ہے اور اب وہ آخری 2 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے تھے جب کہ چوتھا ایک روزہ میچ 22 اکتوبر کو چنئی اور 5 واں ایک روزہ مقابلہ 25 اکتوبر کو ممبئی میں ہونا تھا۔واضح رہے کہ شیوسینا کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا تھا جس پر دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات منسوخ کردی گئی جب کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی میچ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…