اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔کئی شوبز انسٹاگرام پیجز اور صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں شخصیات نے حال ہی میں کینیڈا میں خاموشی سے نکاح کر لیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کی روایتی عروسی لباس میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔تاہم، ابھی تک آئمہ بیگ یا زین احمد کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
یہ خبریں پہلے بھی منظر عام پر آ چکی ہیں کہ دونوں کے درمیان قریبی تعلقات ہیں، اور انہیں متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے 2018 میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔ ان کے برانڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تیار کردہ ملبوسات نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہو چکے ہیں۔ ان کے ڈیزائن کردہ لباس مشہور شخصیات جیسے کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور آسکر ایوارڈ یافتہ رض احمد بھی زیب تن کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ آئمہ بیگ اس سے قبل اداکار شہباز شگری سے منسوب تھیں، تاہم 2022 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ان سے رشتہ ختم کر چکی ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آئمہ اور زین کی شادی کی خبروں میں کتنی صداقت ہے یا یہ صرف افواہیں ہیں۔