منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو

datetime 2  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ دنوں اپنے سسرالیوں کو یاد کرکے رونے والی پاکستان کی مایاناز اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی شادی شدہ زندگی کو خطرے سے دوچار ہونے کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شو کے دوران بتایا کہ کام کے سبب میری شادی خطرے میں ہے۔عتیقہ اوڈھو ان دنوں نجی چینل کے پروگرام میں بطور نقاد مختلف ڈراموں کا تجزیہ کرتی ہیں، جس کے سبب ان کا بیشتر وقت اداکاری کے علاوہ ڈرامے دیکھنے میں بھی صرف ہوتا ہے۔

حال ہی میں اپنے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کی وجہ سے میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میرے شوہر (ڈاکٹر ثمر خان)مسلسل شکایت کر رہے ہیں کہ میرے پاس ان کے لیے وقت نہیں ہے میں ان سے بات نہیں کرتی اور ہر وقت، دن رات صرف ڈرامے دیکھتی رہتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ اب میں مسلسل ڈرامے دیکھ رہی ہوں، جس کی وجہ سے میں اپنے شوہر کو وقت نہیں دے پا رہی، مذکورہ شو کے لیے اتنا کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے طرز زندگی اور میعارِ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ میرے گھر کا ماحول تباہ ہو رہا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے یہ بھی کہا کہ ہم جو کام کر رہے ہیں اس کے لیے مناسب ہوم ورک درکار ہے اور ہمیں اپنا کام مناسب لگن سے کرنا چاہیے کیونکہ اس کی بنیاد پر عوام کی ذہن سازی ہوتی ہے اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے کام پر بھی یہ اثر انداز ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…