پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

اظہر علی کی ساس کا انتقال،وطن واپسی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015 |

دبئی(آن لائن) پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دھچکا لگا ہے جہاں قومی ٹیم کے نائب کپتان اور اہم بلے باز اظہر علی دبئی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔اظہر علی کی ساس کا انتقال ہو گیا ہے اور اسی وجہ سے وطن واپس آرہے ہیں اور ممکنہ طور پر دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔30 سالہ بلے باز پیر میں انفیکشن کے سبب ابوظہبی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے جو ڈرا پر منتج ہوا تھا۔ٹیم منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ اظہر وطن لوٹ جائیں گے اور ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے آغازسے قبل ٹیم کو جوائن کر سکیں گے یا نہیں۔نائب کپتان پیر کی انجری سے صحتیاب ہو گئے تھے اور انہوں نے جمعہ اور ہفتے کو ٹریننگ کی تھی۔تاہم قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کمر کی انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے لیگ اسپنر اسپنر یاسر شاہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…