منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

نائلہ راجا ایک بار پھرکرکٹر عماد وسیم سے مبینہ تعلقات پر بو ل پڑیں

datetime 23  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا نے ایک بار پھر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا کرکٹر سے کوئی ذاتی تعلق نہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و وکیل نائلہ راجا سے مبینہ تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں نائلہ راجا اور عماد وسیم کو لندن میں ساتھ دیکھا گیا، تاہم ویڈیو سے دونوں کے درمیان کسی قسم کے تعلق کی تصدیق نہیں ہوتی۔یہ معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے تیسرے بچے کی پیدائش کے موقع پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔بعدازاں نائلہ راجا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عماد وسیم سے ملاقات محض اتفاقیہ تھی اور اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا، ساتھ ہی انہوں نے خود کو اس تنازع سے دور رکھنے کی درخواست بھی کی۔

تاہم یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر بحث ہے اور یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جس کی وجہ نائلہ راجا سے ان کے مبینہ تعلقات کو قرار دیا جا رہا ہے، اس معاملے پر عماد وسیم کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔حال ہی میں نائلہ راجا نے ایک بار پھر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلق کی تردید کرتے ہوئے ایک تفصیلی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ کچھ دن ان کے لیے کسی ڈرانے خواب سے کم نہیں تھے، وہ ہمیشہ خود کو بہادر سمجھتی تھیں، لیکن جب کسی عورت کے کردار پر انگلی اٹھائی جائے تو مضبوط سے مضبوط عورت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر انہیں ایسے ناموں سے پکارا گیا جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، جیسے عماد وسیم کی محبوبہ، گھر توڑنے والی اور کسی کے مرد کے پیسوں پر پلنے والی، یہ الفاظ ان کے لیے کسی چھری کی مانند تھے، لیکن شاید یہ بھی ان کی تقدیر کا حصہ تھا۔نائلہ راجا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ کو گمراہ کن ویڈیوز بھیجی گئیں اور خواتین نے ان کا مذاق اڑانے کے لیے واٹس ایپ گروپس بنا کر ان کے خلاف باتیں کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…