منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

حمیرہ اصغر کی پراسرار موت: حتمی فرانزک رپورٹ تاحال غائب

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر درخواست پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔درخواست معروف وکیل شاہ زیب سہیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہے، لہٰذا مقدمہ درج کر کے مکمل تحقیقات کی جائیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق، متوفیہ کے اہلخانہ سے رابطہ ہو چکا ہے جبکہ خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اب حتمی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ مقتولہ کے اہلخانہ سے معلوم کیا جائے کہ آیا وہ مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں یا نہیں، اور اس ضمن میں 16 اگست کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔درخواست گزار کے وکیل بدالا احد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حمیرااصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی، لیکن ان کا موبائل فون فروری 2025 تک استعمال ہوتا رہا۔ وکیل کے مطابق فون کھلا ہوا تھا لیکن میک اپ آرٹسٹ کی فون کالز اٹینڈ نہیں کی گئیں، بعد ازاں حمیرا کے واٹس ایپ اکائونٹ سے ڈی پی بھی ڈیلیٹ کر دی گئی۔وکیل نے مزید استدعا کی کہ میک اپ آرٹسٹ کو طلب کیا جائے، حمیراکے بھائی اور دیگر اہلخانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے، اور پولیس رپورٹ میں ذکر کیے گئے خون کے نمونوں کی بنیاد پر کیس کی نوعیت کو قتل قرار دیا جائے۔پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اگر ٹھوس شواہد سامنے آئے تو پولیس خود مقدمہ درج کرے گی۔درخواست میں ایس ایس پی سائوتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…