جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

شادی شدہ اداکاروں کا نامناسب رویہ، علیزہ شاہ نے ڈراموں میں کام بند کردیا

datetime 22  جولائی  2025 |

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ علیزہ شاہ نے ڈراموں میں مسلسل غیر حاضری اور کام نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی۔فلم سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ نے شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ نامناسب سلوک، معاوضہ دینے میں تاخیر اور غیر پیشہ ورانہ رویے جیسے مسائل کو ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتایا۔

علیزہ شاہ نے انڈسٹری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے غیر مناسب رویے پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ بعض افراد خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی برتائو کرتے ہیں۔اداکارہ علیزہ شاہ نے مزید بتایا کہ وہ اب صرف انہی پروجیکٹس کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں ان کے ساتھ عزت اور وقار سے پیش آیا جائے اور وقت پر ادائیگی یقینی ہو۔علیزہ شاہ نے شکوہ کیا کہ کئی بار اپنی محنت کی کمائی کے لیے تین سے چار ماہ تک انتظار کرنا پڑا تھا۔ بار بار اپنی ہی رقم مانگنی پڑتی ہے تب جا کر کہیں ادائیگی ہوتی ہے۔ میں اب صرف اسی جگہ کام کروں گی جہاں مجھے میرا حق وقت پر دیا جائے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے لباس پر تنقید کی جاتی ہے حالانکہ انہوں نے کبھی کسی غلط طریقے سے کام حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…