بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

بابو سرٹاپ کے بعد دیوسائی میں بھی خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ،پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سکردو سے دیوسائی جانے والی سڑک پر اچانک موسلا دھار بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث کئی گاڑیاں سیلابی پانی کی زد میں آ گئیں، جب کہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کئی حصوں میں مکمل بند ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق 40 سے 50 گاڑیوں میں سوار مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے تھے۔صورتحال کے فوری بعد پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دشوار گزار راستوں اور خراب موسم کے باوجود فوجی اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں بروقت پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور سڑک کی صفائی و بحالی کے ساتھ ساتھ مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بھاری مشینری کی مدد سے بند سڑکوں کو کھولنا شروع کیا۔ ساتھ ہی میڈیکل ٹیمیں، خوراک، پینے کا صاف پانی اور خیمے متاثرہ افراد تک فوری پہنچا دیے گئے تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پاک فوج کے اہلکاروں نے دیوسائی کے علاقے میں مسلسل کام کرتے ہوئے رات بھر کی کوششوں سے سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینیئرنگ اسکول اور دیوسائی سے سدپارہ گاؤں تک کے تمام راستے بحال کر دیے۔ پھنسے ہوئے تمام افراد اور ان کی گاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اس وقت علاقے میں ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہے جبکہ فوجی اہلکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اب بھی علاقے میں موجود ہیں۔مقامی باشندوں اور متاثرہ سیاحوں نے پاک فوج کی فوری امدادی کارروائیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے جذبے کو سراہا کہ وہ ہر آزمائش کی گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…