منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈی ویلیئرز، بریٹ لی کی کرکٹ میں واپسی

datetime 19  جولائی  2025 |

لندن (این این آئی)ماضی کے کرکٹ سپر اسٹار بوم بوم شاہد آفریدی کرس گیل اے بی ڈی ویلیئرز بریٹ لی اور دیگر لیجنڈز پھر کرکٹ کے میدان میں اتریں گے۔ اس چیمپئن شب میں برسوں تک کرکٹ شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا رکھنے والے ماضی کے میگا کرکٹ اسٹارز ایک بار پھر میدان میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

ان میں بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تاہم چیمپئن شپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا اتوار 20 جولائی کو ہوگا۔پاکستان چیمپئنز ٹیم کی قیادت سابق قومی کپتان محمد حفیظ کریں گے۔ ٹیم میں جارحانہ بیٹنگ کے باعث دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سے شہرت رکھنے والے شاہد خان آفریدی سمیت شعیب ملک، سرفراز احمد، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل، مسٹر تھری سکسٹی کی عرفیت سے مشہور جنوبی افریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز اور سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی جیسے عظیم کھلاڑی بھی کئی سال بعد کرکت کے میدان میں اپنی مہارت کا اظہار کرتے نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…