ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری، آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 20 سے 25 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔بتایا گیاکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 جولائی سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور اور بہاول نگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے التماس کی کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق جبکہ 491 زخمی رپورٹ ہوئے تھے، جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 54 اموات رپورٹ ہوئیں، اس دوران 227 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…