ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

: ناراض شوہر نے بیوی، سسر اور 2 بچوں کو زہریلا مشروب پلادیا

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرو فیروز(این این آئی)صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں ناراض شوہر نے اپنی بیوی، سسر اور دو بچوں کو زہریلا مشروب پلا دیا جس کے نتیجے میں سسر جاں بحق جبکہ بیوی اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او کنڈیارو اسد نبی کھچی نے اس ضمن میں بتایا کہ ملزم کی بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی اور طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ملزم مزید ناراض ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مشروب میں زہر ملا کر یہ مشروب پڑوسی بچے کی مدد سے اپنی ناراض بیوی کے گھر بھجوا دیا، زہریلا مشروب پینے سے ملزم کے سسر اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ بیوی اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کنڈیارو اسپتال سے طبی امداد کے بعد گمبٹ منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایچ او کنڈیارو نے مزید بتایا کہ بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے باپ کے گھر رہ رہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…