جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے معروف نجی چینل اے آر وائی نیوز کے خلاف ایک دن کے لیے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔پارٹی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نیوز صبح سے مسلسل ایک بے بنیاد اور گمراہ کن خبر چلا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیرسٹر سیف پر علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان نے کسی مخصوص فرد کا نام شامل یا خارج کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

ان کے مطابق یہ الزام سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے، اور اس کا مقصد عمران خان اور ان کے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔شیخ وقاص نے واضح طور پر کہا کہ آج کے دن کوئی بھی تحریک انصاف کا رہنما یا نمائندہ اے آر وائی کے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کل فیصلہ کرے گی کہ یہ بائیکاٹ آئندہ بھی جاری رکھا جائے یا ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے نشر کردہ دعوے پر باقاعدہ معافی مانگے اور وضاحت دے کہ اس خبر سے کس کو سیاسی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کہا تھا کہ بیرسٹر سیف کو عمران خان نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان نے ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور فیصلے کو مؤخر کرنے کا کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…