اسلام آباد(این این آئی)مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 83 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث سپیل ویز کھول دئیے گئے ۔ترجمان ارسا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1186 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ 1242 فٹ پر ڈیم بھر جاتا ہے۔ترجمان ارسا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کی گنجائش صرف ایک فٹ رہ گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈیمز کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے تاہم اربن فلڈنگ ہورہی ہے۔