بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

حمیرا نے آخری بار فون کب استعمال کیا اور کتنے لوگوں سے رابطہ کیا؟ تحقیقات میں پیشرفت

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں مردہ حالت میں پائی جانے والی معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے پولیس تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔تحقیقات سے وابستہ افسران کے مطابق، حمیرا اصغر کی موت غالباً 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی، اور یہی تاریخ ان کے موبائل فون کے آخری استعمال کی بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اس روز شام 5 بجے تک اپنا فون استعمال کیا اور 14 مختلف افراد سے رابطہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق، جائے وقوعہ سے اداکارہ کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلیٹ، ایک ذاتی ڈائری اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ان کے نام پر تین موبائل سمز رجسٹرڈ تھیں، جو تمام موبائل فونز میں موجود تھیں۔ مزید یہ کہ ان میں سے دو فون بغیر کسی پاس ورڈ کے تھے، جس کی وجہ سے ڈیٹا تک رسائی میں آسانی ہوئی۔تفتیشی ٹیم کو تینوں فونز میں 2000 سے زائد کانٹیکٹس ملے، جبکہ 75 نمبرز ایسے پائے گئے جن سے حمیرا کا مسلسل رابطہ رہا تھا۔یاد رہے کہ حمیرا کی لاش 8 جولائی کو اس وقت دریافت ہوئی جب کرایہ ادا نہ کیے جانے پر مالک مکان نے عدالتی بیلف کی مدد سے فلیٹ کا دروازہ کھلوایا۔ دروازہ توڑنے کے بعد فلیٹ کے اندر سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ لاش گلنے سڑنے کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ موت تقریباً آٹھ ماہ قبل واقع ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…