جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،کھلے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

datetime 12  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شمس پیر یونس آباد سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی ایک چھوٹی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کھلے سمندر کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ لانچ میں ناخدا حسین، خلاصی یاسر، بابر علی، نصیر اور رزاق محمد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود دیگر ماہی گیر لانچوں سے ریڈیو سیٹلائٹ کے ذریعے تلاش کی اپیل کی گئی ہے۔ادھر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جوائنٹ میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر نے بھی باقاعدہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور سمندری حدود میں موجود وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ لاپتہ ماہی گیر لانچ کا سراغ لگایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…