جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ادھر آکر دکھاؤ‘‘ پورے پنجاب میں انکاؤنٹرز کی لائن لگانے والی پنجاب پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کا کھلاچیلنج، پولیس خاموش

datetime 11  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)  صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں پنجاب پولیس کو کھلے عام دھمکیاں دے ڈالیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں کا ایک گروہ پولیس کو کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایک ڈاکو نے پیغام میں کہا کہ یہ ویڈیو صرف اس لیے بنائی گئی ہے تاکہ پنجاب پولیس اور ان کے معاونین کو پیغام دیا جا سکے کہ اگر ہم پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایک اور ڈاکو نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اگر واقعی تم میں ہمت ہے تو آؤ سامنے، پھر دیکھیں گے کون میدان میں ٹکتا ہے اور کون پیچھے ہٹتا ہے۔”

ویڈیو میں موجود ایک شخص نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ وہ پولیس افسران کے دفاتر تک پہنچ سکتا ہے، اور کہا کہ اگر کوئی کارروائی کی گئی تو وہ اس کا جواب بندوقوں سے دیں گے۔

ایک اور رکن نے انتباہ دیا کہ اگر پولیس نے کچے کے علاقے میں قدم رکھا تو وہ بھی شہری علاقوں میں کارروائیاں کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “رحیم یار خان ہمارے کنٹرول میں ہے، تم کارروائی کرو گے تو انجام کی ذمہ داری تم پر ہوگی۔”

ایک اور ویڈیو پیغام میں ڈاکو نے کہا کہ وہ پولیس اور ان کے مخبروں کا انتظار کر رہے ہیں، اور جو بھی آئے گا، اسے میدان میں مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی کہا گیا کہ اگر پولیس یہاں پہنچی تو ان کا “استقبال” لانچرز سے کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ادارے اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ علاقے میں ممکنہ آپریشن کی تیاریوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…