بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 87 ہوگئی

datetime 10  جولائی  2025 |

لاہور( این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 26 جون سے نو جولائی کے دوران مختلف حادثات میں 87 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جن میں 42 بچے 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 149 افراد میں 61 بچے، 52 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔

سیلابی ریلوں اور بارشوں سے سات کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ تین پلوں کو نقصان پہنچا۔ 171 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ 71 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 106 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…