لاہور( این این آئی)کاہنہ کے علاقے میں بیٹی کے سسرالی خاندان کے جھگڑے پر باپ نے خود کو اور بیٹی کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم فرمان اور بیٹی نسیم کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم فرمان کی بیٹی نسیم کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوادیا تھا ، لڑکی کاسابقہ شوہراورسسرالی دوبارہ جھگڑاکرنے آئے ،فرمان نے جھگڑے میں خودکواور بیٹی کوفائرنگ کرکے زخمی کرلیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔