جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، بجلی کا نظام درہم برہم

datetime 10  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ /گجرات/فیصل آباد/سیالکوٹ/ننکانہ صاحب( این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے طوفانی سپیل کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا،موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،کئی مقامات پر بارش کا پانی گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہو گیا،انڈر پاسز بھی پانی میں ڈوبے رہے ، شاہراہیںپانی میں ڈوبنے سے گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ، موسلا دھار بارش سے درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹان، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹان، ٹان شپ، نشتر ٹان، جوہرٹان، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ، کئی مقامات پربارش کا پانی گھروںاور مارکیٹوں میں داخل ہو گیا جس سے عوام کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان خراب ہو گیا ۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے انڈر پاسز پانی سے بھر گئے ، شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیں جس کی وجہ سے شہری دھکا لگا کر ورکشاپ پہنچتے ہوئے نظر آئے ۔

بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، گجرات، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ڈسکہ، شکر گڑھ، نارووال اور حافظ آباد میں بھی شدید بارش ہوئی جس سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہداد کوٹ، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، قمبر اور سبی میں بارش نے رنگ جما دیا، صحبت پور، جھل مگسی، جیکب آباد، اوستہ محمد میں بھی شدید بارش ہوئی۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برساتی ندی نالوں سے دور رہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…