ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

55 سالہ شخص نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا

datetime 10  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین( این این آئی)تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب چاہے اور جہاں چاہے علم حاصل کر سکتا ہے، علم حاصل کرنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ معمر شخص فیض الحق نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔فیض الحق کے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان گزشتہ روز ہوا اور انہوں نے 600 نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں امتحان پاس کیا، معمر شہری پشین کے سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر فیض الحق کے سکول کے اساتذہ اور عملے نے انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔فیض الحق کا کہنا تھا کہ گھر کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہ کر سکا تھا، میٹرک کرنے کی خواہش سکول کے اساتذہ اور دیگرعملے کی حوصلہ افزائی سے پوری ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…