بہاولنگر(این این آئی)بااثر زمیندار نے اپنی زمین میں داخل ہونے بے زبان گدھے کی تیز دھار آلے سے ٹانگ کاٹ دی،معذور محنت کش 4 روز سے دربدر،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں ایک دلخراش اور ظالمانہ واقعہ پیش آیا، جہاں بااثر وڈیرے چودھری ہاشم علی آرائیں نے ایک غریب محنت کش کے گدھے کی ٹانگ تیز دھار آلے سے کاٹ دی۔ یہ گدھا، جو محنت کش کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھا، غلطی سے وڈیرے کی زمین میں داخل ہوگیا تھا۔
غصے میں آکر وڈیرے نے اس بے زبان جانور پر تشدد کیا، جس سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرہ مالک نے بتایا کہ واقعے کو چار دن گزر چکے ہیں، لیکن اب تک کوئی انصاف نہیں ملا۔ لوگوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔