جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی’ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

datetime 9  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کردیا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسماتہ مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزکورہ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…