صوابی(این این آئی)موضع کرنل شیر خان کلے میں کمرے میں بجلی کا کولر چیک کرنے کی تکرار پر بھتیجے کی چاقو سے پے در پے وار سے چچا جاں بحق جبکہ دوسرا چچا اور چچازاد بھائی(مقتول کا بیٹا)شدید زخمی ہوگئے ، فضل زیب سکنہ کرنل شیر خان کلے نے زخمی حالت میں تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے گھر واقع ثمر آباد میں اپنے بھائی آمین زیب اور بھتیجے عظیم زیب و دیگر اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران ان کے بھائی آمین زیب نے بھتیجے ضیا الرحمان کے کمرے جس کا دروازہ کھلا تھا میں بجلی کا کولر چیک کرنے کی عرض سے داخل ہو گئے ،
جس پر ضیا الرحمان نے برا مان کر شور شروع کردی اس دوران میں اپنے بھتیجے عظیم زیب کے ہمراہ جاکر دونوں کے مابین خلاصی کی عرض سے مداخلت کی، جس پر ضیا الرحمان نے طیش میں آکر ہم تینوں پر اپنی چاقو سے پے در پے وار شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا 36 سالہ بھائی آمین زیب موقع پر جاں بحق جبکہ مقتول کا 18 سالہ بیٹا عظیم زیب اور وہ خود دونوں شدید زخمی ہوگئے ، وجہ عناد وقتی تکرار بیان کی گئی ہے۔