اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں دیوار پھلانگ کر راہ گیر بچوں اور خاتون پر شیر کا حملہ، فوٹیج سامنے آگئی

datetime 5  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی نامی مقام پر فارم ہاؤس میں رکھے گئے ایک شیر کے باہر نکلنے سے خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق شیر اپنے پنجرے سے نکل کر دیوار پھلانگتا ہوا گلی میں جا پہنچا اور وہاں موجود ایک خاتون اور بچوں پر حملہ کر دیا۔واقعے کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر پہلے ایک خاتون پر جھپٹا اور بعد ازاں دو بچوں کو بھی نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم دونوں بچے شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ وائلڈ لائف حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو قابو میں کیا، تاہم شیر کا مالک موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق متعلقہ شخص نے شیر بغیر کسی قانونی اجازت یا لائسنس کے رکھا ہوا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی خصوصی ٹیموں نے فرار ہونے والے مالک کی تلاش اور شیر کی بازیابی کے لیے علاقے میں چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو شیر یا اس کے مالک کے حوالے سے کوئی اطلاع ہو تو فوراً اطلاع دیں تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ ملزم جوہر ٹاؤن کے علاقے شاہ دی کھوئی کا رہائشی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…