بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

اڈوں پر موجود بچے ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں کسی نہ کسی شکل میں استحصال کا شکار

datetime 5  جولائی  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ عرصہ قبل کراچی کی معروف جامعہ آئی بی اے میں ہونے والی ایک تقریب نے سوشل میڈیا اور ملک بھر میں شدید ردعمل کو جنم دیا تھا۔ اس پروگرام کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے شہریوں نے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں دو طلباء کو ادارے سے نکال دیا گیا، جس کے بعد احتجاج ختم ہو گیا۔تاہم دوسری طرف روزمرہ کی زندگی میں ایسے کئی واقعات سامنے آ رہے ہیں جو زیادہ سنجیدہ اور تکلیف دہ ہیں، لیکن ان پر معاشرے کی خاموشی حیران کن ہے۔

رفتار نامی یوٹیوب چینل کی ایک حالیہ ڈاکیومینٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں کچھ ٹرک ڈرائیور ملوث پائے گئے ہیں۔ ڈاکیومینٹری میں دکھایا گیا ہے کہ مانگنے والے اور کوڑا چننے والے بچوں کی ایک بڑی تعداد، خاص طور پر لڑکے، کسی نہ کسی قسم کے جنسی استحصال کا شکار ہو چکے ہیں۔ایک ڈرائیور سے گفتگو میں اس نے اعتراف کیا کہ طویل سفر کے دوران وہ ایک بچے کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور وقت گزاری کے لیے ان کا استحصال کرتے ہیں۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو ساتھ کیوں نہیں رکھتے تو اس نے جواب دیا کہ اسلام میں پردے کا حکم ہے، عورت کو گھر میں رہنا چاہیے، اس لیے بیوی کو ساتھ لے جانا مناسب نہیںیہ واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، جہاں ایک جانب معمولی سرگرمیوں پر عوامی ردعمل آسمان چھونے لگتا ہے، وہیں بچوں کے ساتھ ہونے والی سنگین زیادتیوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…