جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی۔کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے۔ چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ 10 محرم بعد تحریک ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے۔ بانی چیئرمین کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک سو بندوں کی ملاقاتیں کرائی جاتی تھیں ۔

نواز شریف جیل نہیں ریسٹ ہاس میں رہ رہے تھے ۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی قید عام آدمی سے بھی سخت ہے ۔ ان کی کتابیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ بانی چیئرمین کی قید کا مقابلہ نواز شریف کی جیل سے نہیں کیا جاسکتا ۔ نواز شریف کو تو اس کی پارٹی لفٹ نہیں کرا رہی ۔ نواز شریف سے بانی چیئرمین کی ملاقات نہیں ہوسکتی۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا فوکس انٹرسٹ رول آف لا اور بانی چیئرمین کی رہائی ہے۔ موجودہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ ساتھ بیٹھی ہے ۔ پارٹی لیڈر شپ سے بات ہوئی ہے، اس نے تحریک کا پلان تیار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کے پلان سے ہم مطمئن ہیں، جس کا قیادت خود اعلان کرے گی۔ نواز شریف سے کس نے ملاقات کرنی ہے، اسے تو اس کی اپنی فیملی نہیں پوچھتی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ذاتی معالجین کو 10ماہ سے معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم یوسف 10 ماہ سے بانی چیئرمین کے معائنے کی اجازت مانگ رہے ہیں ۔قبل ازیں علیمہ خان اور عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے علیمہ خان کی صادق آباد احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کردی جب کہ عالیہ حمزہ ،سیمابیہ طاہر کی 26نومبر احتجاج کیسز میں عبوری ضمانت میں 16جولائی تک توسیع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی اور آئندہ تاریخ پر فریقین وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…