جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں سسر اور بھائی گرفتار

datetime 3  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹائون میں انویسٹی گیشن پولیس نے داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں سسر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق سعید آباد کے علاقے سیکٹر نائن بی میں آرتھر مسیح نامی شخص کو آگ لگا کر شدید زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اتحاد ٹائون پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 276 سال 2025 بجرم دفعہ 302 چونتیس کے تحت مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کیا تھا جس میں مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ آرتھر مسیح نے دم توڑنے سے قبل انکشاف کیا تھا کہ اسے سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔ترجمان کے مطابق واقعے کی سنگینی کے پیش نظر خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سخت جدوجہد کے بعد واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے سسر چاند سجاد مسیح اور اس کے بھائی چچا سسر امانت انجم مسیح کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر کی تلاش میں انویسٹی گیشن پولیس چھاپے مار رہی ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…