لاہور(نیوزڈیسک )روایتی حریف دو طرفہ سیریز کی بجائے سہہ ملکی ٹورنامنٹ پر غور کرے گا جس میں تیسری ٹیم اور وینیو بنگلہ دیش ہو سکتا ہے۔تجویز ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے حاصل آمدن بھی تقسیم کر لی جائے ،پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چےئرمےن شہریار خان اور چیف ایگزیکٹو نجم سیٹھی پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کرانے کی آخری کوشش کے لیے بھارت روانہ ہو گئے، بھارت پاکستان کو سہہ ملکی ٹورنامنٹ کی آپشن بھی دے سکتا ہے۔ تفصےل کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارتی بورڈ کی دعوت پر بات چیت کےلئے بھارت روانہ ہو گئے جہاں آج بروز ( سوموار ) کو ممبئی میں بھارتی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ہے جس میں روایتی حریف دو طرفہ سیریز کی بجائے سہہ ملکی ٹورنامنٹ پر غور کرے گا جس میں تیسری ٹیم اور وینیو بنگلہ دیش ہو سکتا ہے۔تجویز ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے حاصل آمدن بھی تقسیم کر لی جائے مگر چیئر مین پی سی بی یہ آپشن پہلے ہی رد کر چکے ہیں۔ پی سی بی کے اعلی حکام کے دورے میں پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کرکٹرز کو شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی جب کہ دونوں پی سی بی عہدیداروں کی بھارتی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ایف ٹی پی کے مطابق دسمبر میں پاکستان بھارت سیریز شیڈول ہے تاہم بھارت نے انکار کیا تو پاکستان کے پاس بی پلان میں کوئی اور ٹیم دستیاب نہیں۔