جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب کے تمام بڑے دریائوں ،ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجیمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے تمام بڑے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا کہ تمام بڑے دریائوں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 07 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان کے مطابق 6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں جبکہ مری اور گلیات کے ولنریبل علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنے تمام اقدامات موسم کی پیشگوئی اور ہدایات کے مطابق سر انجام دیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری رہے گی، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مخدوش و خستہ عمارتوں میں رہائش ہرگز نہ رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے زیادہ حادثات رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہرگز نہ جائیں، شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ 5 سے 10 کے دوران جولائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور ،گجرانوالہ ،فیصل آباد ،ملتان ،سرگودھا ،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور ،ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریائوں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی میں اضافے کے خدشات ہیں۔ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…