لاہور (این این آئی) ملک بھر میں 5 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اسلام آباد راولپنڈی، سوات، پشاور میں طغیانی، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔
لاہور، گوجرانوالہ، سوات، مالاکنڈ، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی سے اب تک 45افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 68زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کے خدشات کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی، نالہ لئی اور دیگر آبی گزر گاہوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تربیلا ڈیم کی سطح بلند ہوگئی، ڈیم میں پانی کی سطح 1498فٹ ریکارڈ کی گئی، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔