منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 25ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

datetime 1  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 3ارب 40کروڑ کا قرض رول اوور کیے جانے سے مالی سال اختتام تک آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14ارب ڈالر تک پہنچنے، امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا۔رپورٹ کے مطابق اس رجحان کے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 1لاکھ ہزار 25ہزار پوائنٹس کی سطح بھی رقم ہوگئی۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، گردشی قرضوں میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات، آنے والے دنوں میں ریزلٹ سیزن میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات مارکیٹ پر اثرانداز رہے جس سے کاروبار کے تمام دورانیئے میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا۔

اور ایک موقع پر 1370پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1248.25 پوائنٹس کے اضافے سے 125727.31پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 238.06پوائنٹس کے اضافے سے 38153.79پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 904.89پوائنٹس کے اضافے سے 78584.71پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 13.72پوائنٹس کے اضافے سے 184886.50پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت 48فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 1ارب 14کروڑ 45لاکھ 53ہزار 310 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 481 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔ان میں 297 کے بھاو میں اضافہ 152 کے داموں میں کمی اور 32 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بھاو 1469.73روپے بڑھکر 16167.03 روپے اور یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھاو 113.33روپے بڑھکر 23613.33روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاو 45.66روپے گھٹ کر 9553.67روپے اور سفائر فائبرز کے بھاو 37.96روپے گھٹ کر 1069.36روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…