منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں دو جواں سالہ سگی بہنوں کے بہیمانہ قتل کی گُتھی سلجھ گئی۔ ماں باپ ہی اپنی بیٹیوں کے قاتل نکلے۔تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ سے قتل کی جانیوالی دو سگی بہنوں کے قتل کیس کا دل دہلا دینے والا ڈراپ سین ہوگیا۔ ماں اور باپ ہی اپنی جواں سالہ بیٹیوں کے قاتل نکلے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے قاتل ماں باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک بیٹی نے پسند کی شادی کی،چھوٹی بیٹی نے ساتھ دیا، والدین نے بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

ایس ایس پی منصور امان نے کہا کہ کرائم سین سے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا جس کے بعد تفتیش کی تو معاملہ سامنے آتا رہا،ہم نے یقین ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔دوران تفتیش قاتل ماں باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ ماں نے قتل کی منصوبہ بندی کی اور باپ نے فائرنگ کرکے بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹیوں کو قتل کروانے کے بعد آلہ قتل چھپا دیا اور پھر شاطر ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیدیا۔سی سی ڈی کے مطابق 22 سالہ تانیہ نے والدین سے چھپ کر اپنی پسند سے نکاح کر رکھا تھا جبکہ چھوٹی بیٹی انیلا نے بڑی بہن کا ساتھ دے دیا جس کا والدین کو رنج تھا، سی سی ڈی نے مزید تفتیش کیلئے ملزم ذوالفقار کا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے. عدالت نے کشور بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…