منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ایئرپورٹ پر طیارے کو ٹرک نے ٹکر مار دی

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی ائیر پورٹ پر ٹارمک ایریا میں کھڑے ہوئے طیارے سے ٹرک ٹکرا گیا۔اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی کارگو کمپنی کا طیارہ معمول کی لوڈنگ/ ان لوڈنگ کیلیے پارک گیا تھا۔پارکنگ میں کھڑے ہوئے طیارے کو اچانک ایک لوڈر ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک گیلی سطح کی وجہ سے فیل ہوئے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایئر سائیڈ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب مون سون بارشوں کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑے آگئے ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے رن وے پر اسپرے کا عمل شروع کردیا ہے۔

رن وے پر بارش کے بعد کیڑے مکوڑوں کو کھانے والے پرندے طیاروں کیلیے بڑا خطرہ ہیں۔ گزشتہ روز بھی کراچی ائیرپورٹ پر 2 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے تھے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کیلیے فیومیگیشن عمل شروع کردیا ہے جبکہ ایئرلائنز کے کپتانوں کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ 4 جولائی تک کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی نے سنگل انجن کے حامل تربیتی چھوٹے طیاروں کو حفظ ماتقدم کے طور پر فلائنگ سے روکا ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ طیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن لگا محفوظ مقام پر پارک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…