منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر شاہ رخ خان بھارت میں شدید تنقید کی زد میں

datetime 27  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

0نئی دہلی(این این آئی)پاکستان کے دو کرکٹرز سے اپنی سی پی ایل ٹیم کیلیے معاہدہ کرنے کے بعد شاہ رخ خان بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ اور کشیدگی کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنی کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز کیلئے دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کرلیا ہے، ان میں ایک اسٹار کرکٹر محمد عامر جبکہ دوسرے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق ہیں۔

دنیا کی کئی نامور فرنچائزز کے مالک شاہ رخ خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے ان 2 پاکستانی پلیئرز کو ڈافٹ میں منتخب کیا۔تاہم اس اقدام سے بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، بھارتی صارفین نے شاہ رخ کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے جس میں بالی ووڈ اسٹار سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کچھ بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ مسلمان اداکار کو دائیں بازو کے ہندو انتہاپسند گروپوں کے ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو اس سے پہلے بھی پاکستانی پلیئرز اور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر مشہور شخصیات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی وہ دنیا کی کئی کرکٹ فرنچائز کی ملکیت رکھتے ہیں،شاہ رخ خان پاکستانی کرکٹرز کیلیے بھی پسندیدگی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے ان کا ماضی میں دیا گیا بیان بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں وہ پاکستانی پلیئرز کو ٹی ٹوئنٹی کے بہترین پلیئرز بتارہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…