جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں سالانہ 1000 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس چوری کا انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان میں سالانہ 1000 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس چوری کا انکشاف ہو اہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کے صرف 0.3 فیصد لوگ ڈائریکٹ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 4.7 فیصد سے زیادہ اور کینیڈا میں80 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ ہمارے نظام ٹیکس میں نہ صرف کرپشن ہے بلکہ ٹیکس حکام نااہل بھی ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھرتے ہیں۔اس کے علاوہ عوام کا اپنے نااہل حکمرانوں پر اعتماد نہ کرنا بھی ٹیکس نہ دینے کی ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ پاکستانی عوام کو اپنے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کا دیا ہوا پیسہ بھی کرپشن کی نذر ہوجائے گا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہر وہ شخص جو سالانہ 5لاکھ روپے سے زائد کماتا ہے وہ قانونی طور پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا پابند ہے مگر سالانہ صرف ساڑھے 9 لاکھ افراد ہی اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں،تاہم وزیراعظم نے گزشتہ سال 42لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیا اور اب پارلیمنٹیرین کی ٹیکسdirectory شائع کی جاتی ہے جو ایک اچھا قدم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…