ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی

datetime 25  جون‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت دو ہفتوں کے طویل وقفے کے بعد روپے کے مقابلے میں کم رہی۔تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے رات گئے مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر حملوں کے ساتھ ہی دیگر مصنوعات کے علاوہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کی کمی، عالمی سطح پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.03فیصد کی کمی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں 2ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

امریکی صدر کی جانب سے ایران اور اسرائیل کی جنگ بندی پر آمادگی اور فریقین کی عسکری کارروائیاں روکنے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔مارکیٹ میں لین دین کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 31 پیسے کی کمی سے 283روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعد ازاں دوران سپلائی بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 283روپے 76پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر09 پیسے کی کمی سے 285روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…