منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

datetime 23  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی،اگلے چند روز میں مون سون ہوائوں میں شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں مون سون ہواں میں شدت آنے کا امکان ہے، 25 جون سے یکم جولائی تک مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس کے مطاق 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، مری، گلیات راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ منڈی بہا ئوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، بنوں، ڈیرہ آئی خان، مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 26 سے 28 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال میں بارش ہوگی جبکہ مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 28 جون کے دوران شیرانی، موسی خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ اور خضدار میں مون سون بارشیں متوقع ہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، بدین سمیت سندھ مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے بالائی علاقوں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں طغیانی اور مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارشوں سے حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آنے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کسانوں اور سیاحوں کو موسم دیکھ کر منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران درخت، سولر پینل، کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…