بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

صوبا ئی حکومت کا یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، بجٹ میں ایک ارب روپے مختص

datetime 20  جون‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کا یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، بجٹ میں ایک ارب روپے مختص.صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صوبے میں بینظیر ہاری کارڈ کی طرز پر یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ سندھ یوتھ کارڈکیلییبجٹ 2025-26 میں ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہے، جن نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا، وہ براہِ راست چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطے میں رہیں گے تاکہ ان کے مسائل و تجاویز اعلی سطح تک پہنچ سکیں۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال 11 یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرے گی تاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے فعال کیے جا سکیں، محکمہ سندھ نے بہت سیکھلاڑیوں کی مالی مدد بھی کی ہے اور کرتا رہے گا.سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران سردار محمد بخش مہر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ زراعت کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل کو اس شعبے کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے تجویز دی کہ قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے، تاکہ مذہبی اور اخلاقی تعلیم کو بھی فروغ ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…