منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی

datetime 20  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے 20 سے 24 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق، 20 تا 23 جون کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، مری اور گلیات سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

مزید یہ کہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نارووال، فیصل آباد، جھنگ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ کے کچھ حصوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی اور دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب، 22 سے 24 جون کے دوران سندھ کے شہروں جیسے سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بھی بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے، جب کہ کچھ مقامات پر ژالہ باری اور طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور تیز ہوائیں سولر پینلز، درختوں، اور کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، لہٰذا شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…