منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی ایک بار پھر دنیا کے بدترین شہروں میں شامل

datetime 18  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایک عالمی سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار دیا گیا ہے۔ دی اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کردہ لیویبلیٹی انڈیکس 2025 کے مطابق، کراچی کو 173 شہروں میں سے 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو اس درجہ بندی میں شامل ہوا۔ اس نے صرف تین شہروں ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، طرابلس (لیبیا)، اور دمشق (شام) کو پیچھے چھوڑا۔

لیویبلیٹی انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی پانچ شعبوں میں 30 سے زائد اشاریوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جن میں سلامتی، صحت، ثقافت و ماحولیات، تعلیم اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔اس فہرست میں ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ویانا، زیورخ، میلبورن، اور جنیوا بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر رہے۔ گزشتہ سال کی فہرست میں سرفہرست رہنے والا ویانا اس بار پیچھے چلا گیا، جس کی وجہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ اور ایک ریلوے اسٹیشن پر ناکام دہشت گرد حملے بنے، جنہوں نے شہر کے اسٹیبلٹی اسکور کو متاثر کیا۔یورپی اور شمالی امریکی شہروں کی درجہ بندی میں بھی کمی آئی ہے۔ لندن 54ویں اور نیویارک 69ویں نمبر پر آئے، جن کی درجہ بندی میں کمی کی وجہ جرائم کی بلند شرح، دہشت گردی کے خطرات اور سڑکوں کی بھیڑ رہی۔

دنیا کے سب سے بڑے شہر ٹوکیو کو 13ویں نمبر پر رکھا گیا۔برطانیہ کے تینوں شامل شہروں لندن، مانچسٹر اور ایڈنبرا کی درجہ بندی میں کمی دیکھنے میں آئی، جس کی وجوہات ملک گیر ہنگامے اور بڑھتی ہوئی بے گھری بیان کی گئی ہیں۔کینیڈا کے چاروں شہروں، جن میں کیلگری اور ٹورنٹو شامل ہیں، ان کی صحت کے شعبے میں اسکور کم ہونے کے باعث درجہ بندی بھی متاثر ہوئی۔اس خطے میں رہائش کی مجموعی صورتحال میں سب سے زیادہ بہتری دیکھی گئی، خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہروں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کی بدولت۔

درجہ بندی میں دمشق آخری نمبر پر ہے، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشار الاسد کی دسمبر میں معزولی اور امریکہ کی جانب سے شام پر سے معاشی پابندیاں اٹھائے جانے کے فیصلے سے اگلے سال کی فہرست میں دارالحکومت کی درجہ بندی بہتر ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بیشتر جنوبی ایشیائی شہروں کی کارکردگی ناقص رہی، جس کی بڑی وجوہات ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتا درجہ حرارت ہیں۔ کشمیر بارڈر پر فوجی کشیدگی نے ہندوستان کے پانچ شہروں کے اسٹیبلٹی اسکور کو متاثر کیا۔رپورٹ میں آخر میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ مہنگائی میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے، لیکن جغرافیائی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، جو دنیا بھر میں استحکام اور معیارِ زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…