منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی

datetime 18  جون‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے لاہور میں محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ظہیر بیگ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے پی ڈی ایم اے افسران کو محکمہ موسمیات کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، اگست کے مہینے میں مون سون بادلوں کے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی ارلی وارننگ یقینی بنائیں گے۔عرفان کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، مون سون بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی تیاری مکمل ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کلاڈ برسٹنگ اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے مل کر لائحہ بنائیں گے، پی ڈی ایم اے پنجاب اور محکمہ موسمیات کے مابین بہترین رابطہ ہے۔پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کے اجلاس میں رودکوہی میں پانی اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تبادلہ خیال ہوا، رودکوہی میں سیلابی ریلوں کی قبل از وقت وارننگ جاری کی جائے گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے تحت دریائوں میں پانی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم نے محکمہ موسمیات کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، عرفان کاٹھیا نے محکمہ موسمیات کی ورکنگ کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…